آئرلینڈ اور امریکا کے درمیان میچ میں بارش،ٹاس تاخیر کا شکار

Jun 14, 2024 | 19:47 PM

ایک نیوز:لاڈرہل فلوریڈا میں آئرلینڈ اور امریکا کے درمیان میچ میں موسم اثر انداز ہو گیا،میچ کے دوران طوفانی ہوائیں چلنے اور بارش کا امکان بڑھ گیا ہے۔
فلوریڈا میں بارش کے بعد گراؤنڈ میں پانی کی وجہ سے ٹاس تاخیر کا شکارہے، بارش کیوجہ سے کھیل نہ ہوا تو امریکا 5 پوائنٹس لے کر اگلے مرحلے میں پہنچ جائےگا۔    
دوسری جانب ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بارش کے باعث پاکستان کرکٹ ٹیم کا آج کا پریکٹس سیشن بھی منسوخ ہو گیا ہے، گراونڈ گیلا اور ٹریننگ سہولیات کی عدم دستیابی سے پریکٹس نہیں ہوسکے گی۔
 ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کوئی میڈیا سرگرمی بھی نہیں ہوگی۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز   ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ   میں کھیلے گئے میچ میں  انگلینڈ نے عمان کو  8 وکٹوں سے شکست دیدی تھی۔ 

انگلینڈ نے 48 رنز کا ہدف2 وکٹوں کے نقصان پر چوتھے اوور میں حاصل کر لیا تھاا۔ انگلینڈ کے بلے باز جوز بٹلر24 اور بیرسٹو 8 رنز بنا کرناقابل شکست رہے تھے۔ فل سالٹ 12 اور ول جیکس نے 5 رنز بنائے۔ 

مزیدخبریں