ایک نیوز: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے میڈیا سےگفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ معاشی حالات کو دیکھتے ہوئے تنخواہ دار طبقے کو فوکس کیا گیا ہے، بجٹ میں سب سے اہم چیز پاکستان کے سب سے بڑے ہاؤسنگ پروجیکٹ کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کے لیے ہر شعبے کے لیے عوام کو ریلیف دیا گیا ہے، بلاول بھٹو کی خواہش ہے کہ عوام کو گھر بنا کر دیے جائیں،کیا تنخواہیں بڑھائی گئیں ہیں ملک کی معاشی صورتحال کو دیکھتے ہوئے تنخواہ دار طبقے پر خصوصی توجہ دی ہے۔
وزیر سندھ کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹ پانی کا مسئلہ انفرااسٹرکچر ان تمام چیزوں کو دیکھا گیاہے ،پی پی پی کا مقصد ہے غریب عوام کو ریلیف دیا جائے، ہیلتھ سیکٹر میں سب سے بہتر کام پپلز پارٹی نے کیا ہے، مزدور کارڈ کا بننا ایک انقلابی قدم ہے ،زردای صاحب صدر بنے تو انہوں نے بےنظیر کارڈ بنایا اور اب یہ مزدور کارڈ بنایا ہے تو یہ ایک بہترین اقدام ہے ،پنگ بس منصوبے کو انٹرنیشنل سطح پر پزیرائی ملی ہے وہاں یہ منصوبہ اب شروع کیا گیا ہے جبکہ پپلز پارٹی پہلے شروع کرچکی تھی۔
صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے لئے سب سے بڑا رہائشی منصوبہ ہے، گاوں کو سولرائزیشن کرنے کے لئے پیسے رکھے گئے ہیں ، مزدوروں کے لئے کم از اجرت 37 ہزار روپے رکھی گئی ہے ،معاشی حالات کو دیکھتے ہوئے تنخواہ دار طبقے کو فوکس کیا گیا ہے،خصوصی طور پر کراچی کے لئے منصوبے رکھے گئے ہیں، پیپلزپارٹی کو تاریخی مینڈیٹ ملا ہے ۔