ایک نیوز:بانی پی ٹی آئی کی رہائی کےلئے احتجاج کرناکار کنوں کومہنگاپڑگیا۔
تفصیلات کےمطابق بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے احتجاج کرنےوالےکارکنوں کو اسلام آباد پولیس نے گرفتارکرناشروع کردیا۔
اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری پریس کلب کے باہر تعینات لیڈیز پولیس کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔
اسلام آباد پولیس کا موقف ہےکہ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے، کسی بھی شخص کو احتجاج کی اجازت نہیں ہے، دفعہ 144 کی خلاف ورزیوں پر گرفتاریاں کی جا رہی ہیں۔
پولیس نےتحریک انصاف اسلام آبادکےصدرعامرمغل کوبھی گرفتارکرلیا،مجموعی طورپر8کارکنوں کوگرفتارکیاگیا۔پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاریوں کےلیے پولیس کی مزید نفری پہنچ گئی پولیس کے تین ایس پیز موقع پرموجودہیں۔اسلام آباد پولیس نے گرفتار پی ٹی آئی کارکنان کو تھانہ کوہسار منتقل کر دیا۔