صحافیوں خصوصی رپورٹرز، میڈیا ورکرز کی زندگی آسان نہیں ہوتی:عطاء اللہ تارڑ

Jun 14, 2024 | 18:16 PM

 ایک نیوز: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑنے کہا ہے کہ صحافیوں خصوصی رپورٹرز، میڈیا ورکرز کی زندگی کوئی آسان نہیں ہے ہماری ایک ہی گزارش رہی ہے کہ صحافیوں کی زندگی آسان کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے اے پی این ایس، پی بی اے کو درخواست کرونگا کہ اشتہارات میں اہم کردارصحافیوں اور میڈیا ورکرز کا بھی ہے، یہ پودا مریم اورنگزیب نے لگایا تھا اور ایک تناور درخت اس کو بنائیں گے، ایک ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی اور پہلے مرحلے میں پانچ ہزار صحافی و میڈیا ورکرز ہیلتھ انشورنس سے مستفید ہونگے۔
وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ آزادی اظہار رائے کے حوالے سے کہوں گا کہ میں خود ایک سیاسی ورکر ہوں، مشکل وقت دیکھا ہے کل آپ نے ہمارا ساتھ دیا آج ہم بھی آپ کیساتھ کھڑے ہونگے اس وقت ڈس انفارمیشن کا مسئلہ بڑھتا جارہا ہے ۔
عطا تارڑنے مزید کہا کہ ڈیجیٹل میڈیا کے حوالے سے کوئی گلہ شکوہ ہے تو اس حوالے سے ایک فورم ہونا چاہیے، اس معاملے پر کابینہ کمیٹی میں معاملہ درپیش آیا مگر اس معاملے کو صحافیوں کی رضا مندی تک مؤخر کیا گیا ہے اس معاملے میں آپ کی آراء شامل ہونی چاہئے اور ایک کمیٹی بننی چاہئے۔    

مزیدخبریں