وانا:جےیوآئی رہنماقاتلانہ حملےمیں زخمی

Jun 14, 2024 | 18:00 PM

ایک نیوز: جنوبی وزیرستان میں جے یو آئی کے امیر مولانا میرزا جان قاتلانہ حملےمیں شدیدزخمی ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق جےیوآئی رہنماپرقاتلانہ حملےپرردعمل دیتےہوئےسربراہ جےیوآئی مولانافضل الرحمان کاکہناتھاکہ امیرمولانامیرزاجان پرقاتلانہ حملےکی شدیدمذمت کرتےہیں۔پے درپے جے یو آئی رہنماؤں کو حملوں کا نشانہ بنانا ریاست کی رٹ پر سوالیہ نشان ہے۔

مولانافضل الرحمان کامزیدکہناتھاکہ ریاستی ادارے سیکیورٹی فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں۔ ریاستی سیکیورٹی ادارے اپنی ناکامی تسلیم کریں اور پاکستان کو عوام کے لیے محفوظ ملک بنائیں۔ جے یو آئی رہنماؤں کو جمہوریت اور آئین کےساتھ کمٹمنٹ کی سزا دی جارہی ہے۔کارکن حوصلے بلند رکھیں اس قسم کے بزدلانہ اقدامات ہمارا راستہ نہیں روک سکتے۔ 

مزیدخبریں