ڈالرکی قیمت میں مزیدکمی

Jun 14, 2024 | 17:34 PM

ایک نیوز:انٹربینک میں ڈالرکی قیمت میں مزیدکمی ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالرمستحکم رہا۔
اسٹیٹ بینک کےمطابق کاروبارکےاختتام پرڈالر8 پیسے سستا ہوا ۔انٹربینک میں ڈالر 278.59 روپے سے کم ہوکر 278.51 روپے پر بند ہوا۔
کاروبارکےاختتام پراوپن مارکیٹ میں ڈالر 280 روپے 25 پیسے پر مستحکم رہا۔

کاروبارکےاختتام پر اسٹاک مارکیٹ نے نئی بلند ترین سطح 77 ہزار 310 پوائنٹس قائم کر لی ۔ ہنڈرڈانڈیکس 498 پوائنٹس کے اضافے سے 76 ہزار 706 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ دن بھر مجموعی طور پر 439 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔ 160 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 205 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔
مارکیٹ میں 39 کروڑ 54 لاکھ سے زائد شیئرز کی لین دین ہوئی ۔ اسٹاک مارکیٹ میں 21 ارب 36 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ۔ مارکیٹ کی بلند ترین سطح 77,310 جبکہ کم ترین سطح 76,103 پوائنٹس رہی ۔

مزیدخبریں