منی لانڈرنگ کیس:مونس الہی کیخلاف گھیرا مزید تنگ،ایف آئی اے نے ضمنی چالان جمع کرادیا

Jun 14, 2024 | 17:18 PM

ایک نیوز: مونس الہی کے خلاف گھیرا مزید تنگ ہو گیا ہے، ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں ضمنی چالان داخل کر دیاہے۔
  ضمنی چالان ایف آئی اے عدالت لاہور میں جمع کرایا گیا ہے چالان میں کہا گیا ہے کہ فراست علی چٹھہ نے ایک ارب روپے مونس الہی کی کمپنیز میں جمع کرایا، ضمنی چالان مونس الہی کے ریڈ وارنٹ انٹر پول کو پہلے ہی بجھوائے جا چکے ہیں۔
تفصیلات کےمطابق مونس الہیٰ کیخلاف اینٹی منی لانڈرنگ کیس ایف آئی اے لاہور نے چوہدری مونس الہیٰ کیخلاف عدالت میں اینٹی منی لانڈرنگ کیس کا ضمنی چالان جمع کرا دیا، چالان میں فراصت علی چٹھہ کی جانب سے دیئے گئے ایک ارب روپے کو بنیاد بنا یا گیا ہے۔
 ایک ارب روپے کی خطیر رقم فراصت علی چٹھہ کی جانب سے چوہدری مونس الہیٰ کی کمپنیوں میں جمع کرائی گئی ،اربوں روپے کی مبینہ کرپشن میں ایف آئی اے منی لانڈرنگ سرکل نے مونس الٰہی کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا ۔
ایف آئی اے کے مطابق چوہدری مونس الٰہی بطور ایم این اے کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث رہے ،عامر سہیل، مونس الٰہی کے کیش رائیڈر اورفرنٹ مین کے طور پر کام کرتا رہا۔
 مو نس الٰہی کو تین کال اپ نوٹس جاری کیے گئے مگر وہ ایک بار بھی پیش نہیں ہوئے چوہدری مونس الہیٰ کی گرفتاری کیلئے انٹرپول کے ذریعے ریڈ وارنٹ پہلے ہی جاری کئے جا چکے ہیں۔    

مزیدخبریں