سونے کی قیمت میں اضافہ

سونے کی قیمت میں اضافہ
کیپشن: Gold Prices High

ایک نیوز: آج عالمی اور مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنےمیں آیا ہے،فی تولہ سونےکی قیمت میں 800روپےاضافے ہوا ہے جس کے بعدسونے کی قیمت2 لاکھ 41ہزار 500روپے پر ہوگئی ہے۔
  دس گرام سونے کی قیمت 686روپےاضافے سے2 لاکھ 7 ہزار 47 روپے پر آگئی  ہے،عالمی مارکیٹ میں سونا 8ڈالر اضافے سے2 ہزار 323ڈالر فی اونس پر آگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 750 روپے پر برقراررہی ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز  مارکیٹ میں سونےکی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے کی کمی ہوئی تھی۔ 

تفصیلات کے مطابق 1200روپے کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2لاکھ 40ہزار 700روپے ہو گئی تھی، مارکیٹ میں 10گرام سونا 1029 روپے کمی کے بعد 2لاکھ 6ہزار 361روپے میں فروخت ہواجبکہ کل چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 750 روپے پر مستحکم رہی تھی۔ 

جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 2 ڈالر کے اضافے سے 2315 ڈالر فی اونس کا ہوگیاتھا۔