کرپشن کیسز میں نیب لاہور کی اہم ریکوری 

Jun 14, 2024 | 15:28 PM

ایک نیوز:نیب لاہور نے کرپشن کیسز میں اہم ریکوریاں  کرکے ملزمان سے برآمد رقوم سادہ تقریب کے ذریعے قومی خزانے میں جمع  کرادیں ۔ 

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور امجد مجید اولکھ نے 9 کروڑ 33 لاکھ مالیت کے چیک حکومتی عہداران کےحوالے کردیئے ۔ صوبائی سطح پر برآمد 8 کروڑ 57 لاکھ مالیت کا چیک ایڈیشنل سیکرٹری فنانس  عبدالسلام کےحوالے کیا گیا ۔سابق وزیراعلی ٰپنجاب چودھری پرویز الہی ودیگر کیخلاف کیس میں برآمد 4 کروڑ 60 لاکھ روپے صوبائی ریکوری میں شامل ہے۔ 

وفاقی سطح پر ہونیوالی برآمدگی سے 76 لاکھ کے چیک متعلقہ حکام کے حوالے کئے گئے۔ پان پتہ کیس میں برآمد 30 لاکھ مالیت کا چیک ڈپٹی کلیکٹر کسٹمز اعجاز شہید نے وصول کیا۔ این بی پی سکینڈل میں برآمد 27 لاکھ مالیت کا چیک منیجر  نیشنل بینک  شاہ پور برانچ نے وصول کیا۔ انوویٹو بینک سکینڈل میں برآمد 18 لاکھ 87 ہزار مالیت کا چیک ممبر لیکویڈیشن بورڈ خواجہ وحید رضا کے حوالے کیا گیا ۔ 

ڈی جی نیب  لاہور امجد مجید اولکھ کا کہنا تھا کہ  قومی سرمایہ کی حفاظت ہمارا  کا نصب العین ہے، نیب ملزمان سےبرآمد شدہ ایک ایک پائی قومی خزانہ میں جمع کراتا ہے۔نیب لاہور گزشتہ ایک سال کے دوران کم و بیش 10 ارب کی برآمدگی ممکن بنا کر متاثرین اور قومی خزانے  کی نظر کرچکا ہے۔ کوشش ہے  کہ کرپشن کیسز میں زیادہ سے زیادہ ریکوریاں ہوں جسکے لئے نیب افسران بھرپور محنت کررہے ہیں۔  

مزیدخبریں