ایک نیوز: ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی میں مسلسل دوسرے ہفتے بھی اضافہ ریکارڈ دیکھنے میں آیا ہےجس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں 1.30 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 23.03 فیصد تک پہنچ گئی، ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کیے ہیں، ایک ہفتے میں 19 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے،ایک ہفتے کے دوران 8 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 24 کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔
ادارہ شماریات کاکہنا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران سبزیوں میں ٹماٹر 27.14 فیصد مہنگے ہوئےجبکہ ایک ہفتے کے دوران زندہ مرغی 11.75 فیصد مہنگی ہوئی، ادارہ شماریات کے مطابق کیلے 3.22 فیصد، دال مونگ 1.07 فیصد مہنگی ہوئی۔
ایک ہفتے میں بجلی 8.75 فیصد، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 6.14 فیصد مہنگا ہوا، ایک ہفتے کے دوران مٹن، بیف، سگریٹ، انرجی سیور مہنگے ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں جبکہ ایک ہفتے کے دوران پیاز 5 فیصد، ٹوٹا باسمتی چاول 1.95 فیصد سستے ہوئے ہیں۔
ہفتہ وار بنیادوں پر کتنی مہنگائی رہی،اعدادوشمار جاری
Jun 14, 2024 | 15:11 PM