ایک نیوز:وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایوان صدر میں صدر پاکستان آصف علی زرداری سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملکی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال گیا ۔
تفصیلات کےمطابق دوران ملاقات صدرمملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان کو آگے لیکر جانے میں سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ سیاسی جماعتوں کو جمہوری اور آئینی ذمہ داری نبھاتے ہوئے وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی کو مقدم رکھنا ہے۔ ذاتی اختلافات کو پس پشت ڈال کر صرف اور صرف پاکستان کا سوچنا ہے۔
اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاکہنا تھا کہ اتحاد اور یکجہتی کی طاقت سے ہر چیلنج سے نمٹا جا سکتا ہے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان فاصلے کم کرنے کیلئے متحرک ہیں۔ ذرائع کے مطابق محسن نقوی کا چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زردرای سے رابطہ ہوا جس میں محسن نقوی نے بجٹ معاملات پر غلط فہمیاں دور کرنے کی درخواست کی ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ن لیگ نے بجٹ پر ہم سے مشاورت نہیں کی ہے۔ تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس قابل قبول نہیں ہیں ۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ملک کی خاطر مل بیٹھ کر معاملات حل کریں ۔ گزشتہ روزوفاقی وزیر داخلہ اور بلاول بھٹو کے درمیان ملاقات بھی ہوئی تھی ۔