190ملین پاؤنڈ ریفرنس  کیس کی سماعت 21جون تک ملتوی 

Jun 14, 2024 | 14:48 PM

ایک نیوز:احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف 190ملین پاونڈز ریفرنس پر سماعت 21جون تک ملتوی کردی ۔

اڈیالہ جیل میں 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے کی۔ سماعت کے دوران سلمان اکرم راجہ،نیاز اللہ نیازی،علی ظفر،شعیب شاہین بھی عدالت موجود تھے ۔

سماعت کے دوران بانی چیئرمین پی ٹی آئی،بشری بی بی کو جیل سے عدالت پیش کیا گیا۔

سماعت میں ایک گواہ کے بیان پر وکلاء صفائی کی جرح مکمل ہوگئی۔ آئندہ سماعت پر مزید 4گواہان جرح کے لئے طلب کرلئے گئے۔ ریفرنس میں مجموعی طور پر 30گواہان کے بیانات ریکارڈکیے گئے،22پر جرح مکمل ہو چکی  ہے۔  

عدالت نے سماعت 21جون تک ملتوی کردی۔ 

مزیدخبریں