ایک نیوز: بجٹ دستاویزات کے مطابق حکومت پنجاب کیجانب سے پولیس کو مالی سال 2024/25 میں ایک کھرب، 87ارب، 36کروڑ،51لاکھ اور47ہزار رو پے دئیے جائیں گئے۔
پولیس افسران ، ملازمین کوتنخواہوں ، پٹرول سمیت دیگر اخراجات کی مد میں پیسے دئیے گئے ،پنجاب پولیس کو مالی سال 2023/24میں ایک کھرب، 63ارب،36کروڑ، 46لاکھ اور38ہزار ر وپے دیے گئے تھے ، اس بجٹ میں ایک کھرب، 95ارب، 8کروڑ، 66لاکھ اور76ہزار روپے دئیے گئے تھے۔
بجٹ دستاویزات کے مطابق پولیس افسران و ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں 71ارب، 40کروڑ، 72لاکھ اور70ہزار روپے دئیے گئے ،یہ الاؤنسز کی مد میں 84ارب، 85کروڑ، 18لاکھ اور 58 ہزار روپے دئیے جائیں گے ،آپریٹنگ اخراجات میں 20ارب، 25کروڑ، 46لاکھ اور70ہزار روپے دئیے جائیں گے۔
پولیس افسران و ملازمین کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر اخرجات کے لیے 1ارب،24کروڑ،چھ لاکھ اور 92ہزار روپے جبکہ پولیس افسران و مالی امداد کی مد میں 3ارب،88کروڑاور80لاکھ روپے رکھے گئے ہیں،رپئیراینڈؑ مینٹینس کی مد میں 3ارب،18کروڑ، 7لاکھ اور24ہزار روپے رکھ گئے ہیں۔
جیل خانہ جات پنجاب کو بھی مالی سال 2024/25کا بجٹ مل گیا ہے، حکومت پنجاب کی جانب سے جیل خانہ جات کو مالی سال 2024/25 میں ایک کھرب،97ارب،59کروڑاور68لاکھ رو پے دئیے گئے ہیں،جیل خانہ جات کو مالی سال 2023/24میں ایک کھرب، 81ارب، 81کروڑ، 69لاکھ اور81ہزار ر وپے دیے گئے تھے ۔
جیل افسران و ملازمین پر12ارب، 53کروڑ،71لاکھ اور7ہزار خرچ کئے جائیں گے ،جیل افسران و ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں5ارب، 90کروڑ،17لاکھ اور71ہزار روپے دئیے گئے ، الاؤنسز کی مد میں6ارب،63 کروڑ،53لاکھ اور36ہزار روپے دئیے جائیں گے ،آپریٹنگ اخراجات 6ارب، 94کروڑ،93لاکھ اور76ہزار روپے دئیے جائیں گے، جیل افسران و ملازمین کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر اخرجات کئے لیے 13کروڑ،8 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔
پولیس افسران و مالی امداد کی مد میں10کروڑ،اور67لاکھ اور3ہزا ر روپے رکھے گئے ،رپئیر مینٹینس کی مد میں2کروڑ،86لاکھ اور98ہزار روپے رکھے گئے ہیں ۔