عدت نکاح کیس، زندہ رہا تو 10 دن میں اپیلوں پر فیصلہ کر دوں گا، فاضل جج  

Jun 14, 2024 | 11:22 AM

ایک نیوز:اسلام آباد کی  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں  دورانِ عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلیں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے اور سزا معطلی کی درخواستیں اپیلوں پر سماعت  ایڈیشنل اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نے کی ۔ 

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان ریاض گل ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ،اسلام آباد ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ عدالت پیش کیا  اور استدعا کی کہ ڈائریکشن آچکی ہے کل کے لیے رکھ لیں ۔ 

جج افضل مجوکا نے کہا کہ اگر میں زندہ رہا تو دس دنوں میں فیصلہ کردوں گا ، کل ممکن نہیں ہے ، بہت سی ضمانت کی درخواستیں لگی ہوئی ہیں، اگر دوسری پارٹی پیش نہ بھی ہوئی تب بھی فیصلہ کردوں گا ۔ 

بشری ٰ بی بی کے وکیل  نے پھر استدعا کی کہ کل کے لیے سماعت رکھ لیں ، نوٹس ریکارڈ کا حصہ ہو جائیں گے ۔ 

جس پر جج افضل مجوکا نے کہا  آج کی سماعت کا آرڈر لکھ رہا ہوں اس میں نوٹس سے بڑا کچھ ہوگا ۔

اس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت وقفہ کردیا۔  

وفقے کے بعد دوبارہ سماعت کا آغاز ہوا تو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 21 جون تک کیلئے ملتوی کر دی۔

مزیدخبریں