ایک نیوز:پنجاب میں لوکل باڈیز انتخابات کا معاملہ، الیکشن کمیشن نے پنجاب میں حلقہ بندی کمیٹیاں قائم کردیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق حلقہ بندی کمیٹیاں پنجاب میں یونین کونسلز کی حلقہ بندی کے لیے قائم کی گئیں ہیں۔ پنجاب کے تمام اضلاع کے لیے حلقہ بندی کمیٹیاں قائم کردی گئیں ۔الیکشن کمیشن نے پنجاب میں حلقہ بندی اتھارٹیز بھی قائم کر دیں ہیں۔ حلقہ بندی اتھارٹیز یونین کونسلز کی حلقہ بندیوں پر ووٹرزاعتراضات نمٹائیں گی۔