وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات  

Jun 14, 2024 | 10:30 AM

ایک نیوز: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سربراہ جے یو آئی ایف مولانا فضل الرحمن سے ملاقات  کرکے خیریت دریافت کی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمن کی عیادت کی ۔محسن نقوی  نے مولانا فضل الرحمن کی انکی خیریت دریافت کی ۔ محسن نقوی  نے مولانا فضل الرحمن کے لئے نیک خواہشات کا اظہار  کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کی صحت و سلامتی کے لیے دعا گو ہوں ۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا   کہ مولانا فضل الرحمن سے 25 سالہ دیرینہ تعلق ہے۔ مولانا فضل الرحمن سے عزت و احترام والا رشتہ ہے۔  

مزیدخبریں