سندھ میں نئے مالی سال کا 33 کھرب سے زائد کا بجٹ آج پیش کیا جائے  گا 

سندھ میں نئے مالی سال کا 33 کھرب سے زائد کا بجٹ آج پیش کیا جائے  گا 
کیپشن: The budget of more than 33 billion for the new fiscal year in Sindh will be presented today

ایک نیوز:وزیراعلی ٰ مراد علی شاہ سندھ میں مالی سال 2024،25کا 33کھرب سے زائد کا بجٹ آج پیش کریںگے ۔ غیر ترقیاتی بجٹ کی مد میں 1900 ارب رکھنے کی تجویز  دی گئی ہے  ۔ 

تفصیلات کے مطابق صوبائی ملازموں کی تنخواہ میں 728 ارب جبکہ پینشن کے لئے 260 ارب رکھنے کی تجویز ہے ۔سندھ کے آئندہ بجٹ میں نئی سکیمیں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محکمہ بلدیات، محکمہ ورکس اینڈ سروس اور کسی محکمے میں نیا منصوبہ شامل نہیں ہوگا۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کام کرنا پہلی ترجیح ہوگی ۔تنخواہوں میں 30 فیصد اور پینشن میں 15 فیصد اضافہ متوقع ہے ۔ 

صوبے کے مجموعی ترقیاتی بجٹ کا تخمینہ 959ارب روپے ہے ۔تعلیم کی جاری 875ترقیاتی بجٹ جاری منصوبے کے لئے 32ارب 16 رکھنے کی تجویز ہے ۔صحت کے جاری 210 منصوبوں  کے لئے 18 ارب رکھنے کی تجویز  دی گئی ہے ۔  پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ کے 470 منصوبے کے لئے 24 ارب رکھنے کی تجویز ہے ۔سندھ میں جاری 4249منصوبوں کے لئے 300 ارب سے رکھنے کی تجویز ہے ۔صوبے کے ضلع ترقیاتی فنڈز 550 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے۔