ہرےپیازکی کافی کےسوشل میڈیاپرچرچے

ہرےپیازکی کافی کےسوشل میڈیاپرچرچے
کیپشن: Green onion coffee social media buzz

ویب ڈیسک:کافی کی ایسی قسم جس میں ہرےپیازکااستعمال ہو۔ہرےپیازسےبنی کافی آج کل چین میں بہت مقبول ہور ہی ہے۔
تفصیلا ت کےمطابق کیاآپ کومعلوم ہےکہ کافی کی اقسام میں ایک ہرےپیازکی کافی بھی شامل ہے۔ 
میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیاپراس کی بےشمارویڈیواورتصاویرشیئرکی گئی ہیں،سوشل میڈیاایپ ٹک ٹاک اورفوٹواینڈویڈیوایپ انسٹاگرام پرہرےپیازکی کافی کی بےشمارویڈیورواں سال ماہ مئی میں وائرل ہوئی۔

سوشل میڈیا صارفین نے اسے اب تک کی کافی کی سب سے حیران کن ترکیبوں میں سے ایک قرار دیا ہے۔
ویڈیو دیکھ کر لگتا ہے کہ اسے تیار کرنے کیلئے سب سے پہلے ایک ہری بھری پیاز کو کاٹ کر اس میں برف، دودھ اور کافی کے ساتھ مکس کیا گیا ہوگا۔
یہ بات حتمی طور پر نہیں کہی جاسکتی کہ اس قسم کی کافی سب سے پہلے کب کیسے اور کہاں بنائی گئی تاہم حالیہ چند ماہ میں چین میں متعدد کافی شاپس نے اس عجیب و غریب کافی کو عوامی سطح پر بیچنا شروع کر دیا ہے۔