سمندری طوفان، لہروں نے کراچی کے ساحلی پشتوں کو عبور کرلیا

Jun 14, 2023 | 23:47 PM

ایک نیوز :سمندری طوفان کے باعث کراچی کی ساحلی پٹی پر تیز ہواؤں کے ساتھ پانی کی سطح میں اضافہ بھی ہوا ہے، جس کے باعث لہروں نے حفاظتی دیواروں کو بھی پار کرلیا ہے۔

بائپر جوئے کے کراچی پر اثرات دوپہر سے نمودار ہونا شروع ہوئے، جس کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور تیز ہوائیں بھی چلنا شروع ہوئیں۔

کراچی میں ہلکی بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ شاہراہ فیصل، ڈیفنس، کورنگی، کلفٹن اور صدر سمیت شہر کے دیگر علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔ بارش سے سڑکوں پر پھسلن ہوگئی جس کے باعث موٹر سائیکل سواروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

سمندری طوفان بپر جوائے کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے کراچی میں مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے جبکہ حکام نے شہریوں کو دوران سفر احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔

مزیدخبریں