بلوچستان،سی ٹی ڈی کی کارروائی،خودکش بمبارسمیت4دہشتگردہلاک

بلوچستان،سی ٹی ڈی کی کارروائی،خودکش بمبارسمیت4دہشتگردہلاک
کیپشن: Balochistan, CTD action, 4 terrorists including suicide bombers were killed

ایک نیوز:سی ٹی ڈی نے پاک افغان بارڈر کے قریب گوہری کول کے خفیہ ٹھکانے پر کارروائی کرکے خودکش بمبار سمیت 4دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

سی ٹی ڈی نے پاک افغان بارڈر کے قریب گوہری کول کے خفیہ ٹھکانے پر چھاپہ مارا، کاروائی گرفتار ملزم کی نشاندہی پر کی گئی۔

سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگردوں کے ٹھکانے کو گھیرے میں لیا گیا تو سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کردی گئی، جوابی فائرنگ میں خودکش بمبار سمیت 4 دہشتگرد مارے گئے۔

ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کے ٹھکانے سے جدید اسلحہ، دستی بم اور دہشتگردی کے واقعہ میں استعمال ہونے والی گاڑی برآمد ہوئی، مارے گئے دہشتگرد سیکورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔