میئر ،ڈپٹی میئر کراچی کے انتخابات : میڈیا کو کوریج کی اجازت نہ ملی

میئر ،ڈپٹی میئر کراچی کے انتخابات : میڈیا کو کوریج کی اجازت نہ ملی
کیپشن: میئر ،ڈپٹی میئر کراچی کے انتخابات : میڈیا کو کوریج کی اجازت نہ ملی

ایک نیوز :کل ہونیوالے کراچی کے میئر ڈپٹی میئر کے انتخابات میں الیکشن کمیشن نے میڈیا کو آرٹس کونسل میں کوریج کی اجازت دینے سے انکارکردیا ۔
الیکشن کمیشن کے ذمہ دار افسر نذر احمد کے مطابق اندر صرف سرکاری میڈیا پی ٹی وی ہوگا بقیہ الیکٹرنک اور پرنٹ میڈیا ہال کے باہر سے کوریج کرسکتاہے،مئیرکراچی کاالیکشن کےایم سی بلڈنگ کے بجائےآرٹس کونسل میں ہوگاکیو ں کہ کے ایم سی بلڈنگ جس  ایم اےجناح روڈ پہ آباد ہےوہ بارشوں میں مئیر کےدفتر سمیت پانی میں ڈوب جاتی ہے۔