ایک نیوز :استحکام پاکستان پارٹی کےپیٹرن ان چیف جہانگیرخان ترین نےفردوس عاشق اعوان کو پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مقررکردیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پرایک پیغام میں استحکام پاکستان پارٹی کےپیٹرن ان چیف جہانگیرترین نے لکھا کہ اکٹر فردوس عاشق اعوان کواستحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات مقرر کر دیاگیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل جہانگیرخان ترین نےعبدالعلیم خان کوپارٹی کا صدر،عامرمحمود کیانی کو سیکرٹری جنرل، عون چودھری کوایڈیشنل سیکریٹری جنرل کے ساتھ ساتھ پارٹی اورپیٹرن انچیف کا ترجمان مقررکیا تھا۔