خواتین ن لیگ کا ہر اول دستہ ہیں،مریم نواز

خواتین ن لیگ کا ہر اول دستہ ہیں،مریم نواز
کیپشن: Women are the first force of PML-N, Maryam Nawaz

ایک نیوز :مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزرمریم نواز کاکہنا ہے کہ خواتین مسلم لیگ ن کا ہر اول دستہ ہیں۔

سینئیر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف سےخواتین ونگ لاہور کی صدر سعدیہ تیمور نے ملاقات کی۔پارٹی امور میں خواتین کے کردار کو مزید فعال بنانے اور تنظیم سازی کے حوالے سے معاملات کا جائزہ لیا گیا ۔

سعدیہ تیمور نے ٹریننگ سیشن اور پارٹی کی تنظیم سازی کے حوالے سے رپورٹ پیش کی۔

مریم نواز کاکہنا تھا کہ  آئندہ پارٹی ٹکٹ بہترین کارکردگی پر ہی ملے گا ۔خواتین ہمیشہ پارٹی قائد نواز شریف اور دیگر قیادت کے ساتھ شانہ بشانہ آگے بڑھتی ہیں۔خواتین کو بااختیار بنانا اور قومی ترقی کے عمل میں انہیں شامل کرنا مسلم لیگ کے منشور کا حصہ ہے ۔