ایک نیوز :ہاکس بے پر سمندر کی لہریں بپھر گئی۔پانی رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا۔
انتظامیہ کاکہنا ہے کہ ساحلی علاقوں سے لوگوں کو نکال لیاگیا ۔ سمندر کی لہریں 12سے14 فٹ بلند ہونے لگی۔محکمہ موسمیات نے شدید بارش کی پیش گوئی بھی کر رکھی ہے۔
وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے طوفان کو مانیٹرکرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دی ہے۔ساحلی علاقوں سے لوگوں کی منتقلی کا عمل جاری ہے۔سمندری طوفان کی اصل شدت کا پتہ کل چلے گا۔سمندری طوفان کراچی سے دور ہوتا جارہاہے۔طوفان کل دن 11بجے کے قریب کیٹی بندر سے ٹکرائے گا ۔ٹھٹھہ ،بدین،سجاول اور تھرپارکر زیادہ متاثرہو سکتے ہیں۔عوام سے درخواست ہے متعلقہ اداروں سے تعاون کریں۔