حوصلہ افزائی پرخود کو خوش قسمت محسوس کرتا ہوں،وہاج علی

Jun 14, 2023 | 21:42 PM

ایک نیوز: پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار وہاج علی کا کہنا ہے کہ جب مداح حوصلہ افزائی کرتے ہیں تو میں خود کو خوش قسمت محسوس کرتا ہوں۔ 

وہاج علی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے، جس میں اُنہیں اپنے ایک مداح کی جانب سے تحفے میں ملنے والے ایک کپ کے ساتھ کیمرے کے لیے پوز دیتے ہوئے دیکھ جا سکتا ہے۔

اداکار وہاج علی نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں اب اس کپ کو روزانہ استعمال کرنے کا منتظر ہوں‘۔

اُنہوں نے تحفہ دینے والے مداح سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’اس کپ سے ایک گھونٹ سے لطف اندوز ہونا مجھے ہر بار آپ کی مہربانی اور مسلسل تعاون کی یاد دلائے گا‘۔

وہاج علی نے مزید لکھا کہ’میں خود کو ناقابل یقین حد تک خوش قسمت محسوس کرتا ہوں کہ میرے پاس آپ جیسے مداح ہیں جو میری حوصلہ افزائی کرنے کے لیے وقت نکالتے ہیں‘۔

واضح رہے کہ آج کل اداکار وہاج علی کے ڈرامہ سیریل’تیرے بن‘ کے کردار ’مرتسم‘ کو بہت پسند کیا جارہا ہے یہاں تک کہ اپنے اس کردار کی وجہ سے اداکار پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش میں تقریباََ ہر ہفتے ہی سوشل میڈیا کے ٹاپ ٹرینڈز میں شامل نظر آتے ہیں۔

مزیدخبریں