ایک نیوز:سمندری طوفان بائپر جوائے کے باعث بارشوں میں احتیاطی تدابیرکیا ہونی چاہیے؟مساجد میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اعلانات کئے گئے۔
سمندری طوفان: کراچی کی مساجد میں ولیس کی جانب سے اعلانات کا سلسلہ شروع
— Shahid Abbasi (@ShahidabbasiPk) June 14, 2023
pic.twitter.com/TAuJazlKe5
تفصیلات کے مطابق کراچی کی مساجد میں اعلانات کئے جارہے ہیں کہ سمندری طوفان کے باعث طوفانی بارشیں متوقع ہیں۔لہذا سب کو اطلاع دی جاتی ہے کہ کسی نقصان سے بچنے کیلئے حفاظتی تدابیراختیار کریں۔اپنی چھتوں پر رکھی اشیا باندھ دیں یا ہٹادیں تاکہ تیز ہوا ؤں کے باعث نقصانات سے بچا جا سکے ۔
کوئی ایسی چیز جو حادثے کا سبب بن سکتی ہے اسے فوری ہٹائیں۔طوفان آنے کی صورت میں شہری باہر نکلنے سے گریز کریں اور گھرپرہی رہیں اور اپنے بچوں کو بلاوجہ باہرجانے نہ دیں۔
کھانے پینے کی اشیااپنے گھر میں ذخیرہ کریں اور مناسب لائٹ کا بندوبست بھی کریں کیونکہ طوفان کی صورت میں نقصان سے بچنے کیلئے بجلی کی فراہمی معطل ہو جائے گی۔
گلی ،محلے میں کھلے مین ہول کو بند کیا جائے۔لیاری ندی کے گرد رہائشی آبادی فوری محفوظ مقام پر منتقل ہو جائے اور گھروں میں پانی نکالنے والے پمپ رکھیں تاکہ ایمرجنسی میں کام آسکیں۔