کیٹی بندرشہرخالی،گھروں میں چھپنےوالے1ہزارافراد کی نشاندہی

Jun 14, 2023 | 19:57 PM

ایک نیوز :طوفان بائپرجوائے کے باعث کیٹی بندر شہرخالی کرالیاگیا جبکہ گھروں میں چھپنے والے 1افراد کی نشاندہی ہوئی۔

اسسٹنٹ کمشنر ٹھٹھہ  محمد عثمان کاکہنا ہے کہ گھروں میں چھپنے والے 1ہزار افراد کو بھی گھروں سے نکال کر محفوظ مقام پرمنتقل کردیا۔ کھانے پینے، شیلٹر اور پانی سمیت مطلوب سامان مہیا کیا جائے گا۔

محمد عثمان کا مزید کہنا تھاکہ کل کیٹی بندر شہر خالی کرالیاگیاتھا ۔اگر متعدد چھپے ہوئے افراد نہ نکلے تو زبردستی نکالنا پڑے گا۔ہمارے ساتھ سول انتظامیہ کے علاوہ رینجرز بھی آپریشن میں موجود ہے۔

وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے طوفان کو مانیٹرکرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دی ہے۔ساحلی علاقوں سے لوگوں کی منتقلی کا عمل جاری ہے۔سمندری طوفان کی اصل شدت کا پتہ کل چلے گا۔سمندری طوفان کراچی سے دور ہوتا جارہاہے۔طوفان کل دن 11بجے کے قریب کیٹی بندر سے ٹکرائے گا ۔ٹھٹھہ ،بدین،سجاول اور تھرپارکر زیادہ متاثرہو سکتے ہیں۔عوام سے درخواست ہے متعلقہ اداروں سے تعاون کریں۔

مزیدخبریں