ایک نیوز :عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی کے بعد پاکستان میں بھی ہزاروں روپے سستاہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، فیصل آباد، ملتان سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 2500 روپے کی گراوٹ دیکھی گئی اور نسی قدر دو لاکھ 19 ہزار روپے ہو گئی ہے۔ جبکہ 10گرام سونے کی قیمت میں 2143 روپے کی گراوٹ دیکھی گئی اور قدر ایک لاکھ 87 ہزار 757 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔
مزید برآں فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2650روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2271.94 روپے پر برقرار رہی۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13 ڈالر کی کمی کے بعد 1948 امریکی ڈالر ہو گئی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں چار ہزار روپے سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔