ایک نیوز :صوبہ سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد کے میئر اور ڈپٹی میئر بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ، نو منتخب میئر اور ڈپٹی میئر کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کےمطابق کاشف شورو حیدرآباد کے مئیر اور صغیر قریشی ڈپٹی مئیر منتخب ہو گئے ۔حیدرآباد کے نو منتخب میئر کاشف شورو نے اپنی کامیابی کی اطلاع سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں بھی دی ہے۔
الیکشن کمیشن نے حیدرآباد کے میئر اور ڈپٹی میئر کے بلا مقابلہ منتخب ہونے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔سندھ کے صوبائی وزیر اور پی پی رہنما سعید غنی نے حیدرآباد کے نومنتخب میئر اور ڈپٹی میئر کو بلا مقابلہ منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے۔