ایک نیوز:امیرجماعت اسلامی سراج الحق کاکہنا ہے کہ کراچی میں میئر،ڈپٹی میئرکے انتخاب سے پہلے منتخب چیئرمینوں کے اغوا کا سلسلہ بند کیا جائے۔
کل میئر کراچی کا الیکشن ہے لیکن آج کے دن تک بھی منتخب چیئرمینز کے اغوا کا سلسلہ جاری ہے۔ نصف صدی گزر گئی لیکن اغوا اور زورزبردستی کی عادت نہیں گئی، مولانا جان محمد عباسی کے اغوا سے جو سلسلہ شروع ہوا تھا، آج تک ختم نہیں ہوا۔
— Siraj ul Haq (@SirajOfficial) June 14, 2023
مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنا، منتخب نمائندوں کو اغوا کرکے تحویل…
امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا ٹویٹ میں کہنا تھاکہ کل میئر اور ڈپٹی میئر کاانتخاب ہوگا مگر منتخب چیئرمینوں کو اغوا کیاجارہاہے۔ نصف صدی گزر گئی لیکن اغوا اور زورزبردستی کی عادت نہیں گئی، مولانا جان محمد عباسی کے اغوا سے جو سلسلہ شروع ہوا تھا، آج تک ختم نہیں ہوا۔
سراج الحق کاکہنا تھا کہ مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنا، منتخب نمائندوں کو اغوا کرکے تحویل میں رکھنا۔سندھ پولیس کمانڈوز کا پہرہ مسلط کرنا شرمناک اور آئین و جمہوریت کی نفی ہے۔
امیرجماعت اسلامی کاکہنا تھاکہ جماعت اسلامی کے پاس 9 لاکھ عوامی ووٹ اور 193 بمقابلہ 173 چیئرمین، دونوں اعتبار سے واضح اکثریت حاصل ہے، پیپلزپارٹی کراچی پر قبضہ نہ کرے،لوگوں کو آزاد مرضی سے فیصلہ کرنے دیا جائے۔