ایک نیوز :شوبز شخصیات نے عوام کو سمندری طوفان ’بائپرجوائے‘ کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور اس سے متعلق افواہوں پر توجہ نہ دینے کی اپیل کردی۔
تفصیلات کےمطابق سمندری طوفان ’بائپرجوائے‘ کے سندھ کے ساحلوں سے 15 جون کی دوپہر کے بعد ٹکرانے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان سندھ کے دارالحکومت کراچی کے بجائے ضلع ٹھٹہ کے ساحلی علاقے کیٹی بندر اور بھارتی ریاست گجرات کے ضلع کچھ کے درمیان ٹکرائے گا۔
سمندری طوفان کے پیش نظر جہاں حکومت نے عوام کو حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے، وہیں شوبز شخصیات نے بھی عوام کو حفاظتی انتظامات کرنے کی اپیل کردی۔شوبز شخصیات نے جہاں لوگوں کو حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا، وہیں انہوں نے ’بپر جوائے‘ سے متعلق دعائیں بھی کیں کہ سمندری طوفان ملک میں بڑی تباہی نہ لائے۔
سینئر اداکار عدنان صدیقی نے سمندری طوفان کے حوالے سے خیریت کی دعا کرتے ہوئے لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی۔
اداکارہ مشی خان نے بھی اپنی ویڈیو میں لوگوں کو سمندری طوفان کے پیش نظر حفاظتی انتظامات کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی طور پر سندھ کے ساحلی علاقوں کے افراد الرٹ رہیں اور تمام انتظامات کریں۔
Praying for cyclone #Biparjoy to pass uneventfully. May it leave no destruction in its wake whether here or in India. Stay safe everyone ????
— Adnan Siddiqui (@adnanactor) June 13, 2023
ان کی طرح سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے بھی کراچی کے علاقے ڈیفنس میں سمندر کنارے اپنی رہائش گاہ سے سمندر کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ تاحال سمندر کی سطح میں اضافہ نہیں ہوا، نہ تیز ہوائیں چل رہی ہیں اور نہ ہی ڈیفنس میں بارشیں ہوئی ہیں۔
Please be alert ‼️ Karachi & other adjoining coastal areas. Be in contact with family & friends and keep an emergency bag to take with you ( medicines, valuables, passport & keep cash ) take your pets with you if you leave for some safe spot . Allah SWT be with U #CycloneBiparjoy pic.twitter.com/tJ5YV2pr3Z
— Mishi khan (@mishilicious) June 12, 2023
بشریٰ انصاری نے کہا کہ کراچی میں سمندری طوفان سے تباہی کی خبریں جھوٹی ہیں اور ایسی خبروں پر یقین نہ کیا جائے، لوگ یوٹیوبرز کی ویڈیوز دیکھنا بند کریں، ابھی تک خدا نے رحم کیا ہے، کوئی بڑی مصیبت نہیں آئی۔
اداکارہ نے بتایا کہ ڈیفنس میں سمندر کے قریب رہائشی عمارتوں کو طوفان اور بارشوں سے بچانے کے لیے انتطامات کیے جا چکے ہیں جبکہ مزید انتظامات بھی کیے جا رہے ہیں اور سب لوگ الرٹ ہیں۔
Please be alert ‼️ Karachi & other adjoining coastal areas. Be in contact with family & friends and keep an emergency bag to take with you ( medicines, valuables, passport & keep cash ) take your pets with you if you leave for some safe spot . Allah SWT be with U #CycloneBiparjoy pic.twitter.com/tJ5YV2pr3Z
— Mishi khan (@mishilicious) June 12, 2023
سابق کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ و سماجی کارکن اور اداکارہ شنیرا اکرم نے بھی ’بائپر جوائے‘ سے متعلق عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی اور ساتھ ہی اس امید کا اظہار کیا کہ سمندری طوفان سے زیادہ نقصان نہیں ہوگا۔