گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کی سڑک طوفانی لہروں کی نذرہوگئی

Jun 14, 2023 | 18:20 PM

ایک نیوز :حب گڈانی ساحل پر پانی کی سطح  میں اضافہ ہونے سے  گڈانی شپ بریکنگ یارڈ پلاٹ نمبر 80 پر جانے والی سڑک سمندر کے لہروں کی نذرہوگئی۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-06-14/news-1686748810-1756.mp4

سمندر کی بلند لہروں کے باعث سڑک پرپانی جمع ہونے سے  قریبی گوٹھوں کا گڈانی شہر سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی سے طوفان بائپرجوائے کا فاصلہ بڑھ گیا،سمندری طوفان کراچی سے 370 کلومیٹر دور ہو گیا،اس سے پہلے دوری 340 کلومیٹر تھی۔طوفان کل 11بجے کیٹی بندر سے ٹکرائے گا۔

شہر قائد میں کلفٹن اور اطراف میں دکانیں، ہوٹلز اور  شاپنگ مالز بند کر دئیے گئے،انتظامیہ نے مالز اور دکانیں بند کرنے کی ہدایت ایک دن پہلے دی تھی۔س

مندری طوفان کے باعث شہر قائد میں تیز بارش شروع ہوگئیں۔ ہزاروں افراد کی نقل مکانی جاری ہے۔

وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے طوفان کو مانیٹرکرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دی ہے۔ساحلی علاقوں سے لوگوں کی منتقلی کا عمل جاری ہے۔سمندری طوفان کی اصل شدت کا پتہ کل چلے گا۔سمندری طوفان کراچی سے دور ہوتا جارہاہے۔طوفان کل دن 11بجے کے قریب کیٹی بندر سے ٹکرائے گا ۔ٹھٹھہ ،بدین،سجاول اور تھرپارکر زیادہ متاثرہو سکتے ہیں۔عوام سے درخواست ہے متعلقہ اداروں سے تعاون کریں۔

مزیدخبریں