ایک نیوز: کسی کی شادی کا دن اس کیلئے بہت یادگار ہوتا ہے۔ جس کی حسین یادیں ساری زندگی اس کے ساتھ رہتی ہیں۔ لیکن یہ کبھی کبھار کسی ناخوشگوار واقعہ کی وجہ سے انتہائی تلخ بھی ہوسکتی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایسا ہی کچھ بھارت میں ہوا۔ جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک نیا نویلا دلہا اپنی پیاری سی بیوی کو رس گلا کھلانے کی کوشش کرتا ہے لیکن دلہن کی جانب سے انکار کیا جاتا ہے۔
#viralvdoz
— ViralVdoz (@viralvdoz) June 14, 2023
रसगुल्ले पर हुई लड़ाई! #WATCH: Bride got furious and thrashed the Groom when he forced her to eat Rasgulaa #viral #video #indianweddings #wedding #funny #video pic.twitter.com/X2ZEuoCjY6
دلہا یہ انکار برداشت نہیں کرتا اور زبردستی رس گلا دلہن کو کھلانے کی کوشش میں اس کے منہ پر مل دیتا ہے۔ یہ ہونا تھا کہ دلہن بھی غصے میں بپھر گئی اور اس نے آؤ دیکھا نہ تاؤ اور دلہے کو اس بدتمیزی کا سبق سکھا دیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن انتہائی غصے میں آگئی اور اس نے پہلے دلہے کو دھکا دیا اور پھر نہ صرف اس پر ہاتھوں سے بلکہ لاتوں سے بھی حملہ کردیا۔ اس دوران دلہے اور دلہن کے گھر والے بیچ بچاؤ کی کوشش کرتے رہے لیکن تمام کوششیں بےسود نکلیں۔