ایک نیوز :مسلم لیگ ق کو بڑی کامیابی ملی ہے ،مسیحی برادری کے تین سو رہنما اور کارکن مسلم لیگ ق میں شامل ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے ، مسیحی برادری کے سرکردہ رہنماؤں سمیت تین سو نمائندے ق لیگ میں شامل ہو گئے ۔ چودھری سرور اور چودھری شافع حسین نے شامل ہونے والوں خیر مقدم کیا ۔میڈیا سے گفتگو میں چیف آرگنائزر پاکستان مسلم لیگ ق چودھری سرور نے کہا کہ نوجوان ہمارے ساتھ شامل ہو رہے ہیں۔ ہم اقلیتوں کو وہ حقوق نہیں دے سکے جو ان کا آئینی حق ہےقبضہ مافیا نے جو قبضے کر رکھ
اس موقع پر چودھری شافع حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام کرسچن کمیونٹی کو یہاں آنے پر خوش آمدید کہتا ہوں،ہمارے خاندان کو کرسچن کمیونٹی نے عزت دی ہے،پاکستان مسلم لیگ نے کرسچن کمیونٹی کو ہمیشہ عزت دی ہے سب کے حقوق برابر ہونے چاہئیں۔ہم چاہتے ہیں عوام سے وعدے کریں تو ان کو پورا کریں،پنجاب میں نیچرل ریسورسز بہت زیادہ ہیں زراعت کے شعبے میں کام کیا جاسکتا ہے،پنجاب میں نہری پانی سے بجلی بھی پیدا کی جاسکتی ہے۔