انسٹاگرام نے نیا فیچر متعارف کروادیا

Jun 14, 2023 | 17:02 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: انسٹاگرام نے نوٹس اسٹیٹس ٹول میں ایک نئے میوزک شیئرنگ فیچر کا اضافہ کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے براڈ کاسٹ چینل میں اس نئے فیچر کا اعلان کیا ہے۔ مارک زکربرگ نے بتایا کہ بہت جلد صارفین کسی گانے کا 30 سیکنڈ کا کلپ براہ راست نوٹس میں پوسٹ کر سکیں گے،اس فیچر کو استعمال کرنا کافی آسان ہے۔اس کے لیے آپ کو ایک نوٹ تحریر کرنے سے قبل میوزک نوٹ آئیکون پر کلک کرنا ہوگا جس کے بعد اپنی پسند کے آڈیو کلپ کا انتخاب کرنا ہوگا۔

صارفین گانے کے ساتھ مختصر کیپشن بھی تحریر کر سکتے ہیں،اس فیچر کے ساتھ ساتھ انسٹاگرام نوٹس میں بہت جلد ٹرانسلیشن ٹول کا بھی اضافہ کیا جا رہا ہے۔اس  فیچرکے تحت نوٹس کی تحریر کے نیچے ٹرانسلیشن کا آپشن نظر آئے گا جس پر کلک کرنے پر تحریر کا ترجمہ آپ کی پسند کی زبان میں ہو جائے گا،یہ واضح نہیں کہ یہ فیچر کب تک صارفین کو دستیاب ہوگا۔

واضح رہے کہ نوٹس کا فیچر دسمبر میں متعارف کرایا گیا تھا اور اب اسے بہتر بنایا جا رہا ہے۔
 

مزیدخبریں