ایک نیوز: این ڈی ایم اے نے سمندری طوفان بائپرجوائے کے دوران محفوظ رہنے کیلئے حفاظتی تدابیرجاری کردیں۔
تفصیلات کے مطابق سمندری صورتحال اور اونچی لہروں کے باعث سندھ کے ساحلی علاقوں میں سیلاب کاخطرہ ہے۔ساحلی علاقوں کے مکین ضروری احتیاطی تدابیر اپنائیں جبکہ ساحلی پٹی پرہواؤں کی شدت سب سے زیادہ ہوگی۔
سمندری طوفان کیوجہ سے ساحلی علاقوں میں ضروری مواصلاتی نظام میں تعطل آسکتا ہے جس میں بجلی کی فراہمی کی معطلی، سڑکوں کی بندش،ذرائع ابلاغ میں رکاوٹ جیسی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔