تصاویر: سمندری طوفان 'بائپر جوائے' کے اثرات کراچی کے ساحل پر ظاہر ہوگئے

تصاویر: سمندری طوفان 'بائپر جوائے' کے اثرات کراچی کے ساحل پر ظاہر ہوگئے
کیپشن: Photos: The effects of Cyclone 'Biper Joy' are visible on the Karachi coast

ایک نیوز: بحیرہ عرب میں بننے والا شدید سمندری طوفان 'بائپرجوائے' پاکستان اور بھارت کی ساحلی پٹی کی جانب بڑھتا جارہا ہے۔ ماہرین کے مطابق 15 جون کی دوپہر تک یہ طوفان پاکستان کے ساحلی علاقے کیٹی بندر اور بھارت کے ساحلی علاقے گجرات کے درمیان ٹکرائے گا۔

تفصیلات کے مطابق طوفان کے آثار پاکستان کے ساحلی علاقوں میں بھی نمودار ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ جس کے پیش نظر سمندر بپھر گیا ہے اور نشیبی ساحلی علاقوں سے عوام کا انخلاء شروع ہوگیا ہے۔ تاہم ابھی خبر آئی ہے کہ سمندری طوفان کراچی سے دور ہونا شروع ہوگیا ہے۔ جس کے بعد عوام نے سکھ کا سانس لیا ہے۔

ایک نیوز اپنے قارئین کیلئے پاکستان میں طوفان کی تصویری جھلکیاں پیش کررہا ہے: