شیل کاپاکستان میں کاروبار بندکرنےکا فیصلہ

Jun 14, 2023 | 16:00 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: امریکی کمپنی شیل پٹرولیم نے پاکستان سے جانے کا فیصلہ کرتے ہوئے شیئر فروخت کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی کمپنی شیل پٹرولیم نے پاکستان سے جانے کا فیصلہ کر لیا اور اپنے شیئر فروخت کرنے کا اعلان کردیا۔اسٹاک اعلامیے میں کہا گیا کہ امریکی کمپنی شیل پیٹرولیم کے شیل پاکستان میں شیئرز ہیں، کمپنی کے شیئر فروخت ٹارگٹ سیلز کے عمل سے مشروط ہوگی۔ شیل کےشیئر فروخت کا اطلاق ریگولیٹری منظوریوں کےبعد ہوگا لیکن شیئر فروخت کے عمل سے شیل پاکستان کے بزنس پر اثرنہیں ہو گا۔

شیل پاکستان لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی 14 جون 2023 کو ہونے والی بورڈ میٹنگ میں اپنے شیئر ہولڈنگ کو فروخت کرنے کے ارادے سے مطلع کیا تھا۔

واضح رہے کہ 4 مئی کو شیل پاکستان لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے مالی سال 2023 کی پہلی سہہ ماہی کے نتائج کا اعلان کیا تھا۔جس میں بتایا گیا تھا کہ کمپنی نے سہہ ماہی کے دوران 4762 ملین روپے کا بعد از ٹیکس کا نقصان اٹھایا تھا جبکہ گذشتہ برس اسی عرصے میں کمپنی کو 2076 ملین کا بعد از ٹیکس منافع ہوا تھا۔

کمپنی کا کہنا ہےکہ اسی عرصے میں روپے کی قدر میں کمی ، مہنگائی میں اضافے اور مائیکرواکنامک میں غیر یقینی صورتحال دیکھی گئی۔ مسلسل اقتصادی چیلنجوں کے نتیجے میں اس شعبے میں بھی سرگرمیوں کی رفتار سست رہنے کے ساتھ طلب میں کمی اور کمپنی کے لیے سیکیورٹی کی فراہمی کو بھی خطرات لاحق ہوئے۔ اسی عرصے میں کمپنی کا مالیاتی شعبہ اور منافع بھی متاثر ہوا لیکن شیل پاکستان اپنی مارکیٹ شیئر برقرار رکھنے میں کامیاب رہا۔

مزیدخبریں