ایک نیوز: سارہ انعام قتل کیس میں ملزم شاہنوازامیر کے وکیل نے گواہان کے بیانات ریکارڈ کروانے کے طریقہ کار پر اعتراض اٹھا دیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سیشن جج عطاءربانی کی عدالت میں سارہ انعام قتل کیس کی سماعت ہوئی۔پراسیکیورٹر راناحسن عباس اور وکیلِ ملزم بشارت اللہ عدالت میں پیش ہوئے۔ملزم شاہنوازامیر کے وکیل بشارت اللہ کی دو گواہان پر جرح مکمل کر لی گئی۔ملزم کے ڈی این اے لینے والے پولی کلینک کے ڈاکٹر طارق محمود پر جرح مکمل کی گئی۔ملزم کے موبائل فون کا فورینسک کرنے والے مسعود علی پر وکیلِ ملزم کی جرح مکمل کی گئی۔
ملزم کے وکیل کی جانب سے گواہان کے بیانات ریکارڈ کروانے کے طریقہ کار پر اعتراض کیا گیا۔ وکیل کی جانب سے کہا گیا کہ میری غیر موجودگی میں گواہان کے بیانات ریکارڈ کروائے گئے ہیں۔آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کا بیان قلمبند کیاجائےگا۔
عدالت نےوکیل ملزم بشارت اللہ کو آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 5 جولائی تک ملتوی کردی ہے۔