بائپرجوائے،گاؤں موسیٰ تحصیل کھاروچن میں پھنسےافرادکاپاک فوج کو خراج تحسین

بائپرجوائے،گاؤں موسیٰ تحصیل کھاروچن میں پھنسےافرادکاپاک فوج کو خراج تحسین
کیپشن: بائپرجوائے،گاؤں موسیٰ تحصیل کھاروچن میں پھنسےافرادکاپاک فوج کو خراج تحسین

ایک نیوز: پاک آرمی سمندری طوفان بائپرجوائےسے  متاثرہ افراد کی منتقلی میں مسلسل کوشاں ہیں اور پاک آ رمی کے جوان گاؤں موسیٰ تحصیل کھارو چن میں پھنسے افراد کو نکالنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بروقت ہمیں اس مصیبت سے نکالنے کیلئے ہم پاک فوج کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔

پاک فوج نے گاؤں میں پھنسے لوگوں کو گاڑیوں اور بسوں کے ذریعے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا ہے،گاؤں میں پھنسے افراد میں مرد و خواتین ، کم عمر بچے اور بزرگ بھی شامل تھے۔

محفوظ مقام پر بروقت منتقلی پر گاؤں کے لوگوں نے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔

دوسری جانب سمندری طوفان بائپرجوائے کے پیشِ نظر پاک فوج کی امدادی کاروائیاں جاری ہیں،جی او سی حیدرآباد گیریژن نے ضلع سجاول میں قائم ریلیف کیمپوں کا دورہ کیا،متعلقہ حکام کی طرف سے جی او سی حیدرآباد گیریژن کو امدادی کاروائیوں اور مقامی آبادی کی منتقلی کے عمل پر بریفنگ دی گئی،ضلع سجاول میں قائم ریلیف کیمپوں میں 6 ہزار سے زائد متاثرہ افراد ٹھہرائے گئے ہیں،جی او سی حیدرآباد گیریژن نے متاثرین میں امدادی سامان کی تقسیم کا عمل مکمل کیا۔

جی او سی حیدرآباد گیریژن نے کہا ہے کہ آپ کی فوج اس مشکل وقت میں آخر دم تک آپ کے ساتھ ہے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-06-14/news-1686739407-7909.mp4