ایک نیوز: سابق وزیراعلٰی پنجاب کے خلاف غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔ عدالت نے کل محفوظ فیصلہ سنانے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت میں سابق وزیراعلٰی پنجاب کی درخواست ضمانت بعدازگرفتاری پر سماعت ہوئی۔ اینٹی کرپشن عدالت کے جج علی رضا اعوان نے کیس پر سماعت کی۔
اینٹی کرپشن حکام کی جانب سے عدالت میں ریکارڈ پیش کیا۔ پرویزالٰہی کے وکیل کی جانب سے بھی دلائل مکمل کیے گئے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
عدالت پرویز الہی کے درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ کل سنائے گی۔