ایک نیوز: بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈووال نےامریکی ہم منصب سے ملاقات کی اور خلیج بنگال میں چینی بحریہ کی موجودگی پر اظہار تشویش کیا۔
رپورٹ کے مطابق چین کی جانب سے خلیج بنگال تک رسائی پر امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان بھارت کے دوروزہ دورے پر نئی دہلی میں موجود ہیں اور اپنے بھارتی ہم منصب اجیت ڈوول کے ساتھ آج وفود کی سطح کی بات چیت کریں گے جس میں ہندبحرالکاہل میں سیکورٹی پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
این ایس اے سلیوان بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے بھی ملاقات کریں گے۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے سرکاری دورہ امریکا بھی دونوں این ایس اےکے ایجنڈے میں سرفہرست تھا
این ایس اے سلیوان اور اجیت ڈوول نے عالمی سلامتی کے مسائل اور دو طرفہ شراکت داری کے مستقبل پر ون ٹو ون بات چیت کی۔
واضح رہے کہ 7 مئی کو، امریکی اور بھارتی اور متحدہ عرب امارات کے این ایس ایز نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ چین کے اقدام کے مقابلے میں مشرق وسطیٰ میں ریل روڈ انفراسٹرکچر کے قیام کے لئے ریاض میں مذاکرات کئے تھے ۔