پی ٹی آئی ایکٹیوسٹ کے والد کا عوام کے نام درد بھرا  پیغام 

پی ٹی آئی ایکٹیوسٹ کے والدین کا عوام کے نام درد بھرا  پیغام 
کیپشن: Painful message of PTI activist's parents to the public

ایک نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کے والد نے عوام کے نام درد بھرا ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایکٹیوسٹ کے والد نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ “پی ٹی آئی ہمارے بچوں کا مستقبل تباہ کر رہی ہے”۔ “میرا بیٹا اسامہ جو کہ یونیورسٹی کا سٹوڈنٹ ہے اور پی ٹی آئی کا سرگرم رکن تھا”۔ “9 مئی کے واقعات کے بعد میں نے اپنے بچے کو سمجھایا کہ یہ لوگ ملک اور اداروں کے خلاف ہیں”۔ 

ایکٹیوسٹ کے والد نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ “آئندہ میرا بچہ اسامہ کسی بھی پارٹی کا حصہ نہیں بنے گا”۔ “میں آپ لوگوں کو بھی بتانا چاہتا ہوں کہ خدارا اپنی اولاد پر نظر رکھیں تاکہ کل کوئی بھی بچہ ملک اور اداروں کے خلاف سازش میں شامل نہ ہو”

پاکستان زندہ باد”

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-06-14/news-1686736163-8707.mp4