ایک نیوز: بشریٰ بی بی کو لاہور ہائیکورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا۔ اسلام آباد میں توشہ خانہ تحائف کی جعلی رسیدوں کے معاملے پر درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت مل گئی۔
تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ سے گھڑی اور تحائف کی جعلی رسیدوں پر اسلام آباد میں مقدمے کے معاملے پر نئی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی حفاظتی ضمانت کےلئے عدالت پیش ہوگئے۔
جسٹس امجد رفیق نے کیس کی سماعت کی۔ چئیرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کیجانب سے وکیل انتظار حسین پنجھوتہ پیش ہوئے۔
یاد رہے کہ عدالت نے اسی کیس میں چئیرمین پی ٹی آئی کی 21جون تک حفاظتی ضمانت منظور کررکھی ہے۔