آئی ایم ایف کوبجٹ کی حکمت عملی سے آگاہ کردیا ہے: عائشہ غوث پاشا

 آئی ایم ایف کوبجٹ کی حکمت عملی سے آگاہ کردیا ہے: عائشہ غوث پاشا

ایک نیوز: وزیرمملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے بجٹ سے متعلق بعض چیزوں پر وضاحت مانگی ہے، آئی ایم ایف کوبجٹ کی حکمت عملی سے آگاہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف مشن چیف کے ساتھ وزیرخزانہ کی ورچوئل بات چیت ہوئی ہے۔ آئی ایم ایف نے بہت سی چیزوں پرسوال اٹھائے ہیں، آئی ایم ایف کو خصوصی طور پر اخراجات اور ٹیکسوں کے معاملے پر تشویش ہے۔

وزیرمملکت خزانہ نے کہا ہےکہ آئی ایم ایف ایگزیکٹوبورڈ کا اجلاس کسی بھی وقت ہوسکتا ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹریٹجک لیول پربات چیت ہورہی ہے۔ اخراجات سمیت دیگراعدادوشمارپرمزید تکنیکی بات چیت ہوگی۔ عائشہ غوث پاشا نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کوبجٹ کی حکمت عملی ے آگاہ کیا گیا ہے، آئی ایم ایف سے کہا ہے بجٹ کا مقصد معاشی گروتھ لانا ہے۔