موڈیز نے ایک بار پھر پاکستان کے ڈیفالٹ کا خدشہ ظاہر کر دیا

Jun 14, 2023 | 14:21 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: موڈیز نے ایک بار پھر پاکستان کے ڈیفالٹ کا خدشہ ظاہر کر دیا، آئی ایم ایف پیکیج نہ ملنا اور زرمبادلہ ذخائر میں کمی اہم وجہ قرار دے دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق موڈیز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ روپیہ روزبروز گر رہا ہے جس کی وجہ سے ڈیفالٹ کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔ پاکستان آئی ایم ایف کےساتھ 6.7ارب ڈالر کے پروگرام پر بات چیت کا آغاز نہیں کر سکا ہے۔

پاکستان 30جون کو ختم ہونیوالا موجودہ پروگرام بھی نہیں چلا پائےگا جبکہ آئی ایم ایف پیکیج کے بغیر اور زرمبادلہ کے ذخائر انتہائی کم ہونے کی وجہ سے ڈیفالٹ کا خطرہ بڑھا ہے۔

بلوم برگ کے مطابق پاکستان 2ارب ڈالر کے فنانسنگ گیپ کو بھرنے کےلئے حتمی کوشش کر رہا ہے لیکن پاکستان کی ان کوششوں کے پیچھے بڑی رکاوٹ شرح سود ہے۔

مزیدخبریں