ایک نیوز: پاکستانی کرکٹرز عمر اکمل اور احمد شہزاد نے پاک فوج کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا اور ساتھ ہی عوام کے نام پیغام بھی جاری کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق قومی کرکٹرز نے 9 مئی سانحہ کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ 9 مئی میں ملوث کرداروں کوبے نقاب کرکے کٹہرے میں لایا جائے۔ احمد شہزاد نے کہا کہ وطن کی مٹی سے محبت کے لیے شہدا نے اپنی جانیں قربان کی ہیں۔ ان کے خون کا ہم سب پر قرض ہے، شہداکے تقدس اورحرمت کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچنے دیں گے۔
دوسری جانب جارحانہ بلے باز عمر اکمل نے کہا کہ میں اور میری فیملی پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے، جن لوگوں نے یہ کام کیا گزارش ہے کہ اس طرح کاکام دوبارہ نہ کریں۔کرکٹر نے کہا کہ پاک آرمی کی وجہ سے سے ہم لوگ آزادی سے گھومتے ہیں، فوجی جوان ہمارے لیے بارڈر پر کھڑے اور فیملی سے دور ہوتے ہیں۔