کوشش ہوگی کہ کراچی کو ڈوبنے نہ دیا جائے:امین الحق

Jun 14, 2023 | 13:03 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق نے گجر نالے کا دورہ کیا جبکہ ایف ڈبلیو او نے وفاقی وزیر کو بریفنگ دی۔ امین الحق نے کہا کہ کراچی میں بارشوں سے کوئی بڑی پریشانی نہیں ہوگی،ہماری کوشش ہوگی کہ کراچی کو ڈوبنے نہ دیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق امین الحق کراچی میں گجر نالہ اورنگی نالہ اور محمود آباد نالے کے حوالے سے آئے ہیں،کے ایم سی ایف ڈبلیو او اور سندھ حکومت بھی موجود تھے،امین الحق نے کہا کہ اچھی خبر یہ ہے کہ طوفان کراچی کی طرف نہیں آئے گا،ایم کیو ایم پاکستان نے وفاقی حکومت سے کوآرڈینیشن بنایا،بارشوں میں کیا ہوگا صورتحال سے مطمئن ہوں،ایف ڈبلیو او نے بریفنگ دی اس سےاطمینان ہوا،ہماری کوشش ہوگی کہ کراچی کو ڈوبنے نہ دیا جائے۔

امین الحق نے مزیدکہا کہ اطمینان ہے کہ کراچی میں بارشوں سے کوئی بڑی پریشانی نہیں ہوگی،ہم اس سے آگے سوچ رہے ہیں کہ پی ٹی اے کو ہدایات دی ہیں کہ ٹاور محفوظ ہونے چاہیے،انٹرنیٹ چلتا رہے تھری جی اور فور جی چلتا رہے،2دن قبل ایک میٹنگ ہوئی ہے تمام ایسے مقامات کو ٹارگٹ رکھا گیا ہے،ایسے تمام مقامات پر جہاں پانی جمع ہوگا وہاں مشینری موجود رہے گی،جہاں بھی کوئی مسئلہ ہوگا وہاں عوامی نمائندے تمام اداروں کے ساتھ ہوں گے،وفاقی نمائندہ ہونے کے ناطے ہمارا کام ہے کہ صوبائی حکومت سے رابطے میں ہوتے ہیں،جہاں نالوں کی صفائی نہیں ہوئی ہے وہاں یقینی بنائیں گے کہ جلد از جلد صفائی کی جائے۔

مزیدخبریں