ایک نیوز: شرپسند عناصر کی جانب سے گلبرگ میں کنٹینر جلانے کے کیس میں عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمان کے وکلا کو دلائل کے لیے طلب کر لیا ۔
رپورٹ کے مطابق انسداد ہشتگردی کی عدالت میں شرپسند عناصر کی جانب سے گلبرگ میں کنٹینر جلانے کےکیس کی سماعت ہوئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے کیس پر سماعت کی ۔مقدمہ میں ملوث 17 ملزمان کی درخواست ضمانت بعدازگرفتاری پر سماعت کی گئی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمان کے وکلا کو دلائل کے لیے طلب کر تے ہوئے سماعت 20 جون تک ملتوی کر دی ہے۔
ملزمان راحیلہ بی بی ، شاہد انصاری ، فیصل مہر ، زاہداللہ ، نوہد حفیظ ، محمد تیمور ، امین ، ثنااللہ ، راشد اکرم ، علی سکندر ، حیدر علی ، عثمان صدیقی ، حضرت خان سمیت 17 ملزمان نے ضمانتیں دائر کر رکھی ہیں ۔ ملزمان کے خلاف تھانہ گلبرگ میں مقدمہ 1280/23 درج ہے۔