بشری بی بی نے حفاظتی ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

بشری بی بی نے حفاظتی ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

ایک نیوز: سابق خاتون اول بشری بی بی نے حفاظتی ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق  سابق چیئر مین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی نے حفاظتی ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے،درخواست میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیاہے کہ اسلام آباد پولیس نے توشہ خانہ کیس میں مقدمہ درج کیا ہے،اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں درج مقدمے میں شامل تفتیش ہونا ہے لیکن متعلقہ عدالت میں رجوع کرنے سے قبل گرفتاری کا خدشہ ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت حفاظتی ضمانت منظور کرے تاکہ شامل تفتیش ہوسکوں۔